فنانس ترمیمی بل ، ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس بڑھا دیا گیا، ڈیجٹیل ٹرانزکشن کی تعریف میں ترمیم

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) فنانس ترمیمی بل 2021میں حکومت نے ترمیم کرتے ہوئے درآمدی اور مقامی تیار کردہ ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس کو بڑھا دیا ہےا ور اب1800سی سی تک مقامی تیار کردہ ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 8.5فیصد اور 1801سی سی سے2500سی سی تک کی مقامی تیارکردہ ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس12.75فیصد نافذ کیا گیا ہےجبکہ مکمل تیار کردہ درآمدی الیکٹرک گاڑیوں پر ساڑھے 12فیصد سیلز ٹیکس نافذ کر دیا گیا ، فنانس ترمیمی بل میں 850سی سی گاڑیوں پر 12.5فیصد سیلز ٹیکس اور اس سے زائد کی گاڑیوں پر 17فیصد سیلز ٹیکس نافذ کر دیا گیا ہےگاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں بھی ردوبدل کیاگیا ہے، مقامی تیار شدہ موٹر کار، ایس یو وی اور دیگر گاڑیوں ( ماسوائے آٹو رکشا، 30جون 2026تک چار ویلیر الیکٹرک گاڑیوں ، ویگن اور ریسنگ کاروں کے)1300سی تک 2.5فیصد ، 1301سی سی سے 2000سی سی تک 5فیصد اور 2001سے اوپر کی گاڑیوں پر 10فیصد فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کر دی گئی ہے،اس کے علاوہ فنانس ترمیمی بل میں ڈیجٹیل ٹرانزکشن کی تعریف میں ترمیم کر دی گئی جس کے تحت ڈیجیٹل ادائیگی کا مطلب آن لائن پورٹل یا پلیٹ فارم کےذریعے ڈیجیٹل ادائیگیاں اور وصولیاں اور آن لائن بنکوں کے مابین فنڈز منتقلی کی سروسز ، آن لائن بل اور انوائس پریزنٹمنٹ اور ادائیگی اور کائونٹر پر ڈیجیٹل ادائیگی یا سہولیات ہیں جبکہ پوائنٹ آف سیلز ٹرمینلز ، کیو آر کوڈز ، موبائل ڈیوائس ، اے ٹی ایم ، کیوسک یا کسی بھی دیگر طریقے سے ڈیجییٹل ادائیگی یا ڈیجیٹل یا آن لائن ادائیگی کا طریقہ ہے، اسی طرح بل میں ترمیم کر تے ہوئے 30جون 2021تک پاکستان میں الیکٹرک پاور جنریشن پروجیکٹ لگانے کیلئے وفاقی یا صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردی لیٹر آف انٹنٹ یا معاہدے پر ایسی کمپنیوں یا افراد کو ٹیکس استثنیٰ حاصل ہوگا یا 30جون2023تک یا اس سےقبل لیٹر آف سپورٹ حاصل کرنے کی صورت میں بھی ٹیکس استثنیٰ حاصل ہوگا ۔