سپریم کورٹ، مدینہ مسجد مسمار کرنے سے متعلق کیس ڈی لسٹ

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد (خبر نگار) سپریم کورٹ میں کراچی میں مدینہ مسجد مسمار کرنے سے متعلق کیس کو ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے ، کیس کی سماعت 13 جنوری کو ہونا تھی تاہم بنچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی ، کیس کی نئی تاریخ بعد میں مقرر کی جائے گی۔ واضح رہے کہ 13 جنوری کو چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی خصوصی بنچ نے کراچی میں مدینہ مسجد مسمار کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کرنا تھی۔