جعلی اکاؤنٹس ریفرنس ،نیب کی شریک ملزمان کی بریت درخواستوں کی مخالفت

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)احتساب عدا لت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدر سندھ بنک بلال شیخ وغیرہ کیخلاف جعلی اکاؤنٹس میں بے نامی کمپنیوں کو قرضوں کی فراہمی کے ریفرنس میں نیب نے شریک ملزمان کی بریت درخواستوں کی مخالفت کردی، جمعرات کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود ہوئے اور ریفرنس کے شریک ملزمان بلال شیخ، معصومہ حسین، سید اسد علی شاہ،شارق حسین جلیسی اور طارق احسن کی بریت درخواستوں پر جواب جمع کراتے ہوئے مخالفت کردی اور درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کی، عدالت نے سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔