پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں گواہ پر وکلاء صفائی کی جرح جاری

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت خواجہ عبدالغنی مجید وغیرہ کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں گواہ پر وکلاء صفائی کی جرح جاری رہی۔ جمعرات کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید، وکلاء صفائی اور نیب گواہ رسول بخش لغاری عدالت پیش ہوئے۔دوران سماعت ریفرنس کے شریک ملزمان محمد عمیر، محمد عارف خان اور عبدالجبار، محمد شبیر وغیرہ کے وکلاء نے نیب گواہ پر جرح کی اور عدالت نے سماعت 20 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔