وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت نہ ملنے پر چوہدری سالک ناراض

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ (ق) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بغیر واپس چلے گئے ۔چوہدری سالک حسین پرائم منسٹرچیمبر سے ناراض ہوکر واپس روانہ ہو گئے‘عمران خان نے چوہدری سالک کو ملاقات کے لیے بلایا تھا۔ق لیگی ایم این اے کافی دیر تک وزیراعظم چیمبر کے باہر انتظار کرتے رہے، انتظار کروانے پر وہ ناراض ہو گئے جس کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔ اسی دوران وزیراعظم کا اسٹاف انہیں روکتا رہا۔وزیراعظم کے اسٹاف نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کی وجہ سے آپ کی ملاقات لیٹ ہو گئی۔وضاحت دینے کے باوجود چوہدری سالک نے اسٹاف کی بات نہ مانی اورواپس روانہ ہوگئے۔