لاہور(نمائندہ جنگ،نیوز ایجنسیاں)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اس حکومت کو ختم کرنے کیلئے ہر طریقہ آزمایا جا سکتا ہے ،مری واقعہ پوری دنیا کے سامنے ہے،وہاں لوگ برف سے نہیں حکمرانوں کی نااہلی سے مرے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزرکن صوبائی اسمبلی بلال یاسین کی عیادت کیلئے انکی رہائشگاہ شادمان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بلال یاسین کی جلد صحتیابی کیلیے دعا کی، مریم نوازشریف نے نوازشریف کی طرف سے بلال یاسین کی صحتیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،بلال یسین نے عیادت کیلئے مریم نوازشریف کی آمد پرانکا شکریہ ادا کیا۔مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ مری میں لوگ مرتے رہے لیکن ان کی مدد کیلئے کوئی نہیں آیا،عوام کو پتہ ہے سچ کیاہے جھوٹ کیا ہے،سیاسی جماعتوں کو اب عوام کے کہنے پر چلنا پڑے گا،پہلے مجھے لگتا تھا کہ اس حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے،مری کا واقعہ پوری دنیا کے سامنے ہے،خاندانوں کے خاندان اجڑ گئے، یہ بنی گالہ اور وزیر اعلی ہاؤس میں ہیٹرجلاکرسوتے رہے،مری میں 36 گھنٹے کوئی متاثرین کی مدد کو نہیں آیا۔
پشاور خیبر پختونخوا حکومت نے26ارب روپے کی لاگت سے صوبہ کے10لاکھ غریب خاندانوں کو آٹے اور خوردنی اشیا ءکی سستی...
اسلام آباد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نگراں وزیراعظم کیلئے معیشت دان آئیگا اور کوئی نہیں...
کراچی جیو کے پروگرام’’آپس کی بات‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون شاہ خاور نے کہا ہے کہ میجورٹی ویو تین...
راولپنڈی کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نےآئی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل محمد یوسف مجوکہ کے...
اسلام آباد سفارتی ذرائع کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں سے بھارت کے سفارتی اور سکیورٹی حکام طالبان قیادت کے ساتھ...
فیض آبادافغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں کے ایک گائوں میں لینڈ سلائیڈز سے 4افراد ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہوگئے...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ شکر ہے کورونا وبا کے...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے چیئرمین واپڈا لیفٹنٹ جنرل مزمل حسین کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ممبر فائنانس...