لاہور(وقائع نگار خصوصی، مانیٹرنگ سیل) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواستیں واپس لینے کی بناء پرخارج کردیں ۔ درخواست گزاران کے وکیل امجد پرویزنے مؤقف اختیار کیا کہ نیب نے2008 سے 2018 تک منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے مقدمہ میں بھی 2008
سے 2018ء تک بے نامی اکاؤنٹس کا الزام لگایا گیا ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اندراج مقدمہ کے 2 سال بعد آپ نے یہ درخواست دائر کی، متعلقہ عدالت اس معاملے پر اپنا دائرہ اختیار ستعمال کر چکی، چالان جمع ہونے کے بعد ہائیکورٹ کیسے عدالتی کارروائی کو کالعدم کر سکتی ہے؟امجد پرویز ایڈوکیٹ نے جواب دیا کہ میرٹ کو ایک طرف رکھ دیا جائے تو بھی شہباز شریف ریلیف کے حقدار ہیں، ایک ہی الزام پر دو ادارے تحقیقات کر رہے ہیں ۔چیف جسٹس نےریمارکس دئیے ،ہم کیسے کسی نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں جب ایک کیس ہمارے سامنے ہو اور دوسرا ہمارے سامنے نہ ہو، آپ ایک کیس کو چیلنج کر رہے ہیں اور دوسرے کیس کو چیلنج نہیں کر رہے۔ آپ کی درخواست میں نیب اور ایف آئی اے کے کیسوں کا موازنہ بھی پیش نہیں کیا گیا ، اس درخواست کے مطابق تو آپ کا کیس نہیں بنتا۔ آپ نئی آئینی درخواست کے ذریعے ہائیکورٹ آئیں۔وکیل نے کہا ایک الزام پر دو اداروں کی تحقیقات کیخلاف مناسب فورم سے رجوع کرنے کیلئے درخواست واپس لینا چاہتا ہوں۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔
مزید خبریں
-
پشاور خیبر پختونخوا حکومت نے26ارب روپے کی لاگت سے صوبہ کے10لاکھ غریب خاندانوں کو آٹے اور خوردنی اشیا ءکی سستی...
-
اسلام آباد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نگراں وزیراعظم کیلئے معیشت دان آئیگا اور کوئی نہیں...
-
کراچی جیو کے پروگرام’’آپس کی بات‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون شاہ خاور نے کہا ہے کہ میجورٹی ویو تین...
-
راولپنڈی کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نےآئی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل محمد یوسف مجوکہ کے...
-
اسلام آباد سفارتی ذرائع کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں سے بھارت کے سفارتی اور سکیورٹی حکام طالبان قیادت کے ساتھ...
-
فیض آبادافغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں کے ایک گائوں میں لینڈ سلائیڈز سے 4افراد ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہوگئے...
-
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ شکر ہے کورونا وبا کے...
-
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے چیئرمین واپڈا لیفٹنٹ جنرل مزمل حسین کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ممبر فائنانس...