70سال میں پاکستان پہلی بار ہوم ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش

21 دسمبر ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں پاکستان کرکٹ کرچی کرچی ہوکر بکھر گئی۔ انگلینڈ نے مشکل پچ پر تیسرا ٹیسٹ باآسانی آٹھ وکٹ سے جیت کر بابر اعظم کی ٹیم کو زمین بوس کردیا اور نئی تاریخ رقم کردی۔ پاکستان کو70سال میں پہلی بار ہوم گرائونڈ پر تین صفر سے وائٹ واش ہوا ہے۔ تاریخ کی بدترین اور شرمناک ٹیسٹ کارکردگی پیش کرنے والی پاکستان ٹیم کو ہوم گرائونڈ پر154 ٹیسٹ میں پہلی بار لگاتار چوتھے ٹیسٹ میں شکست ہوئی۔9 ماہ میں پاکستانی ٹیم کو دوسری ٹیسٹ سیریز میں ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔