زمین بچائیں، قدرتی وسائل کا ضیاع روکیں کے حوالے سے سائنسی نمائش

22 دسمبر ، 2022

اسلام آباد(جنگ نیوز)’زمین کو بچائیں، قدرتی وسائل کا ضیاع روکیں کے حوالے سے اسلام آباد کے نجی سکول میں سائنسی نمائش کا انعقاد ہوا۔ نمائش کا موضوع تھا‘‘ارتھ میٹرز ’’یعنی زمین اہم ہے۔ اس موقع پرگرین وائبس،ایئر کیئر،سلو دا فلو،ماسٹر دی ڈیزاسٹر اورویسٹ وائزبارے شعور اجاگر کیا۔طلبا نے سیلاب روکنے، لینڈ سلائیڈنگ، آلودگی، جنگلات کے کٹاو، فلٹریشن پلانٹس اور سمندر کے پانی کو قابل استعمال بنانے بارے تحقیق پیش کی۔سی بی آر کیمپس کی پرنسپل نسرین فواد نے کہا کہ بچوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے نمائش کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ زمین کا تحفظ کیسے کرنا ہے ۔ادارے کے ڈائریکٹر عاطف اقبال نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔