اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ سگریٹ سازی کے شعبے میں سمگلنگ اور ٹیکس چوری کی فوری روک تھام کی جا ئے۔رواں مالی سال میں ایف بی آر ٹیکس اہداف کی وصولی کو یقینی بنایا جا ئے۔ ٹیکس چوروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا ئے۔جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور بہتر ین انفورس منٹ سے ٹیکس وصولی کا نظام بہتر بنایا جا ئے، وزیر اعظم نے یہ ہدایت ملک میں تمباکو کی غیر قانونی نقل و حرکت اور ٹیکس چوری کے رجحان کو ختم کرنےکیلئے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران دی ،اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر سگریٹ کے بیشتر کارخانوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں تمباکو کے شعبے میں ٹیکس وصولی میں بہتری آئی ہے،جولائی سے دسمبر تک اس سیکٹر میں 83.5 ارب روپے ٹیکس وصول ہو چکے ہیں، جو گزشتہ سال اسی دوران اکٹھے کیے گئے ٹیکس سے 26 فیصد زیادہ ہے۔وزیر اعظم نے ٹیکس نظام کی بہتری کیلئے ایف بی آر کی کاوشوں کو سراہا، اور انہیں اپنی کوششیں مزید تیز کر کے ٹیکس وصولی کے نظام میں خاطر خواہ بہتری لانے کی ہدایت کی،دریں اثنا شہباز شریف سے یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادےعبدالقادر گیلانی نےملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے کینیڈا جانے کے خواہش مند2کوریائی پاسپورٹ...
کراچی عالمی جوہری نگران ادارے کی امریکا و ایران کے درمیان نئے جوہری معاہدے کی کوششیں، سربراہ رافیل گروسی کا...
اسلام آباد سیاسی منظر نامہ : نہال ہاشمی کی گورنر ہائوس آمد ،ن لیگ ،پی پی پی میں قربتیں اور بھی ، مجوزہ 28 ویں...