پی آئی اے،سگریٹ نوشی پر 1 لاکھ جرمانے کا فیصلہ

01 جنوری ، 2023

لاہور (نیوزرپورٹر) پاکستان ایئر لائنزکی پرواز پر سیگریٹ نوشی کرنے والے عملے کے ارکان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔جرمانے کا فیصلہ یورپی سی اے اے ’’سافا‘‘ پروگرام کے تحت پی آئی اے طیارے کی انسپکشن کے دوران سموکنگ کے انکشاف پر کیا گیا ہے، جبکہ ایئر لائن انتظامیہ نے نو سموکنگ آن بورڈ پالیسی کی خلاف ورزی میں ملوث عملے کو ممکنہ جرمانے کا سرکلر بھی جاری کردیا ہے۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ پرواز پر تعینات دیگر عملے کی جانب سے سیگریٹ نوشی کرنے والے کے بارے میں رپورٹ کرنا ضروری ہے، رپورٹ نہ کرنے والے عملے کو بھی ایک لاکھ روپے فی کس جرمانہ عائد کیا جائے گا۔