اسلام آباد ( تنویر ہاشمی، مہتاب حیدر ) ایف بی آر نے30اپریل 2022سے سگریٹ سمیت تمام تمباکومصنوعات کے پیک پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے تحت ٹیکس مہر لگانے کو لازمی قرار دے دیا اور کسی ٹیکس مہر اور منفرد نشان والے سٹکر کو چسپاں کیے بغیر کسی طرح کی بھی تمباکو مصنوعات فیکٹری یا مینوفیکچرنگ پلانٹ سے باہر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی ، ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے پروجیکٹ ڈائر یکٹر طارق حسین شیخ کےد ستخطوں سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سگریٹ کے ہر پیک پر ٹیکس مہر اور منفرد نشان والا سٹکر چسپاں لازمی قرارد یا گیا ہے اور ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ سے بغیر ڈیوٹی اور ٹیکس ادا کیے سمگل شدہ غیر قانونی سگریٹ مارکیٹ میں فروخت پر آسانی سے پکڑے جائیں گے ، ایف بی آر نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے تحت ملک میں سگریٹ ، کھاد، سیمنٹ ، چینی ، ادویات کی فروخت کے لیے نظام وضع کر دیا ہے اور پہلے مرحلے میں چینی اور سگریٹ پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو لاگو کیا گیا ہے، تاہم چار تمباکو مینوفیکچررز نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے کہ اس سے تمباکو مینوفیکچررز پر اخراجات کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
کراچی پہلی پاکستانی صوفی اوپیرا سنگرکی امریکی ایوان بالا میں شاندار پذیرائی ، سائرہ پیٹر نے صوفی اوپیرا بھی...
اسلام آباد علماء و مشائخ کونسل نے کہا ہے کہ عبادت گاہوں میں بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا اسلامی تعلیمات...
اسلام آباد ڈی 8ممالک کی اقتصادی تعاون کی تنظیم کے کمشنرز کا غیر رسمی اجلاس لاہور میں منعقد ہوا ، ڈی 8ممالک کے...
کراچی نظامِ شمسی کے سب سے بڑے سیارے کے بارے میں سائنسی تصور بدل گیا، مشتری کا اصل سائز دہائیوں بعد دوبارہ ناپ...
لندن نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کیلئے ایک اور پروقار اعزاز، آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی...
اسلام آباد آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایکسپورٹ...
اسلام آباد صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے سینیٹر فیصل واوڈا کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور...
کراچی کراچی میں رمضان المبارک کے دوران درجہ حرارت میں ایک تا دو ڈگری کمی کا امکان ہے تاہم رواں اور اگلے ماہ...