دفاعی چیمپئنوحید بلوچ نے قومی گالف چیمپئن شپ جیت لی

23 جنوری ، 2023

کراچی(نمائندہ جنگ) بارہواں رشیدڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ دفاعی چیمپئن وحید بلوچ نے جیت لیا۔ اتوار کو ایونٹ کے آخری دن ان کا اسکور277 گیارہ انڈر پار رہا۔ دس انڈر پار کے کے ساتھ محمد شہزادرنر اپ رہے، محمد شبیر اقبال تیسری پوزیشن حاصل کر پائے ۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بینک الحبیب کے چیئر مین عباس ڈی حبیب کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے۔ جونیئر کے پہلے دن چودہ سالہ اشعث امجد نے ہول اِن ون کا کارنامہ انجام دے کر کار جیتی۔اس کیٹیگری میں فاتح محمد ساحل ہیں ۔سینئرپروفیشنل کی ٹرافی محمد طارق کے نام ہوئی۔