IMFپاکستان سے مذاکرات کیلئے رضا مند، رواں ہفتے بات چیت کا امکان

25 جنوری ، 2023

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)آئی ایم ایف پاکستان سے مذاکرات کیلئے رضا مند ہوگیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وزارت خزانہ حکام سے رواں ہفتے بات چیت کا امکان ہے، وزارت خزانہ حکام آئی ایم ایف کو تمام اہداف پر اعتماد میں لیں گے، ورچوئل مذاکرات پر مطمئن ہونے سے آئی ایم ایف مشن کا شیڈول طے پانے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ رواں ہفتے بجٹ کیلئے آرڈیننس نافذ کر دیا جائے گا، فروری کے آخر تک چائینز کمرشل بینکوں کو80کروڑ ڈالر ادا کئے جانے ہیں، چین کو قرض کی واپسی کے بعد سٹیٹ بینک کے مالی ذخائر4ارب ڈالرز سے کم رہ جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو رواں مالی سال کے اگلے 6 ماہ میں تقریباً12ارب ڈالرز کی ضرورت ہے۔