لاہور (خبر ایجنسیاں) پنجاب میں بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر وتبا دلے کئے گئے ہیں، سابق حکومت کے تعینات کردہ چیف سیکرٹری پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی ) پنجاب، سی سی پی او لاہور کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی منظوری کے بعد نئے افسران تعینات کردیئے گئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب عبدسنبل کو عہدے سے ہٹا کر وفاقی اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم جبکہ زاہد اختر زمان کو نیا چیف سیکرٹری لگا دیا گیا، اس سے قبل زاہد اختر زمان سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات تھے۔آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ انکی جگہ ڈاکٹر عثمان انور کو آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے، ڈاکٹر عثمان اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی موٹر وے تعینات تھے۔دوسری جانب سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کو نیا سی سی پی او لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کے پرنسپل سیکرٹری خان بھٹی کو بھی عہدے سے ہٹا کر خدمات واپس پنجاب اسمبلی کے سپرد کردی گئیں۔ دوسری جانب عمران خان حملہ کیس کی جے آئی ٹی کے سربراہ غلام محمود ڈوگر کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،نئی جے آئی ٹی نگراں پنجاب حکومت تشکیل دیگی ، ذرائع کے مطابق نئے تعینات ہونے والے سی سی پی او لاہور کو نیا سربراہ لگایا جا سکتا ہے، دیگر ممبران کو بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے، اس سے قبل محکمہ داخلہ نے جے آئی ٹی سربراہ کیسا تھ اختلافات رکھنے والے تمام ارکان کو تبدیل کر دیا تھا ۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...