اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے پشاور موٹروے کے لئے زمین کی قیمت خرید بڑھانے کے خلاف نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی اپیل مسترد قرار دیتے ہوئے این ایچ اے کو اراضی کے مالکان کو ادائیگیاں کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ میں منگل کو اپیل کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال نے اہنے ریمارکس میں کہا کہ 2006ء سے این ایچ اے نے زمین لے رکھی ہے اور آج تک رقم ادا نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں سے زبردستی زمین لے کر اور معاوضہ ادا کر کے بھی اراضی سے محروم کرنے کا مداوا نہیں ہوسکتا۔ اپنے گھر اور زمینیں چھوڑنے والوں کی زندگیاں اور خاندانی نظام تباہ ہو جاتا ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کوئی قیمت بھی بے گھر اور بے زمین کرنے والی پریشانی کا مداوا نہیں کر سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خاندانی نظام میں آباؤ اجداد کی قبروں کی بہت اہمیت ہوتی ہے اور ان سے دوری بھی بڑا ظلم ہے۔ این ایچ اے کے وکیل نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ پشاور موٹروے کے لئے 35 ہزار روپے فی مرلہ زمین خریدی گئی تھی۔ بعد ازاں ہائیکورٹ نے اضافہ کر کے اس کی قیمت 70 ہزار روپے کر دی۔ عدالت عظمی ٰنے اس موقع پر زمین کی قیمت میں اضافہ کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلہ کو درست قرار دیتے ہوئے این ایچ اے کی اپیل خارج جبکہ اراضی مالکان کو ادائیگیوں کا حکم جاری کرتے ہوئے اپیل کو نمٹا دیا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...