اسلام آ باد(پی پی آ ئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تعلیم بے روزگاری اورغربت میں کمی کا باعث بنتی ہے،انسانی وسائل میں خاطر خواہ سرمایہ کاری کے بغیر کوئی بھی ملک پائیدار اقتصادی ترقی حاصل نہیں کرسکتا۔ عالمی یوم تعلیم کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ تعلیم انسانی ترقی کا ایک اہم عنصر اور پاکستان کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے، تعلیم کا ملک کی معاشی اور سماجی ترقی سے گہرا تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل میں خاطر خواہ سرمایہ کاری کے بغیر کوئی بھی ملک پائیدار اقتصادی ترقی حاصل نہیں کر سکتا، تعلیم غربت کم کرنے کا مؤثر ترین ذریعہ ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پہلی قومی تعلیمی کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ نظام ِتعلیم قومی امنگوں کے مطابق ہو گا، اس وقت نوجوان نسل اپنے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہے، بہت سے نوجوان روشن اور خوشحال مستقبل کی خاطر پاکستان چھوڑ رہے ہیں۔صدر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سکول سے باہر بچوں کے داخلوں میں اضافے پر توجہ دینا ہوگی، ہم عہد کرتے ہیں کہ جدید ٹیکنالوجی سے نوجوانوں کو باعزت روزگار کے قابل بنائیں گے۔
جنیناسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں، مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع جنین کیمپ پر قابض...
کراچیملزم نے جوتا جج کی جانب اچھال دیا تاہم وہ انہیں لگا نہیں جج نے برہمی کا اظہار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل...
کراچی کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار ہے۔...
لاہور امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا بجلی ، گیس ، پٹرول اور مہنگائی...
لاہورپاکستان مسلم لیگ نے پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں کے ٹکٹ کے خواہشمندوں کو سرخ جھنڈی دکھا دی، غیر مشروط پر...
اسلام آباد وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں معیار اور انتظامی مسائل کا سخت...
اسلام آباد صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر اپنے کارکنوں کی فلاح و بہبو د اور ماحولیاتی...
اسلام آ باد چین کے نائب وزیر خارجہ نونگ رونگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کو...