عطیات کا درست استعمال عمران خان کی ذمہ داری ہے، میاں افتخار

25 جنوری ، 2023

پشاور (اے پی پی) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عطیات کا درست استعمال کریں ۔سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جب شوکت خانم ہسپتال کے لئے فنڈ جمع کرنے کا آغاز کیا تو سیاست سے کوسوں دور تھے، اس لئے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے دل کھول کر چندہ دیا اور ماں جیسی عظیم ہستی کے نام پر کینسر ہسپتال کا کارنامہ سرانجام دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ عطیات کا درست استعمال کر یں۔