پاکستان اور بھارت کو تمام معاملات بات چیت سے حل کرنا ہونگے، امریکا

25 جنوری ، 2023

واشنگٹن(پی پی آ ئی ) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکا جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی خواہش رکھتا ہے، پاکستان اور بھارت کو تمام معاملات بات چیت سے حل کرنا ہونگے، پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے اور اس سے مضبوط تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان میں منتخب ہو نیوالی کسی بھی جماعت سے بات چیت کیلئے تیار ہیں ،پاکستان میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے حوالے سے آگاہ ہیں،اسلام آبادنے اگر کسی قسم کا تعاون چاہا تو ضرور فراہم کریں گے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے، پاکستان کیساتھ مضبوط تعلقات کا اظہار کیا ہے۔، پاکستان میں منتخب ہونے والی کسی بھی سیاسی جماعت سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، ہم حکومتوں سے اْن کی پالیسیوں کے مطابق روابط رکھتے ہیں۔ امریکا جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی خواہش رکھتا ہے، پاکستان اور بھارت کو بات چیت کا مشورہ دیتے ہیں، دونوں ممالک کو تمام معاملات بات چیت کیساتھ حل کرنے ہوں گے، بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔