پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں، اسحٰق ڈار

25 جنوری ، 2023

دوحہ(پی پی آ ئی)وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں۔وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈارکی قطری ہم منصب علی بن احمد الکواری سے قطرمیں ملاقات ہوئی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، ٹیکنالوجی، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا ہے۔ذرا ئع کے مطابق قطرمیں اسحٰق ڈارنے قطری وزیرخزانہ علی بن احمد الکواری سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرخزانہ نے فیفا ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد پر قطری وزیر خزانہ کو مبارکباد دی ہے۔اس موقع پراسحٰق ڈارنے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں۔دونوں رہنماؤں نے تجارت ،ٹیکنالوجی،زراعت اورتعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا ہے۔وزیرخزانہ اسحٰق ڈارنے علی بن احمد الکواری کودورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔