اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خا ن نے ضمنی انتخابات میں این اے 59اور پی پی 10سےآزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر تے ہوئے اپنے سپورٹرز کو بھرپور انتخابی تیاری کی کال دیدی ہے اور کہا ہے کہ این اے 59کے ضمنی انتخابات میں میرا مقابلہ عمران خان سے بھی متوقع ہے کیونکہ پی ٹی آئی نے اعلان کر رکھا ہے کہ عمران خان ہی قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں تمام حلقوں سے الیکشن لڑیں گے ، مسلم لیگ (ن)قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لے کر غلطی کر رہی ہے۔ منگل کے روز میرا موہڑہ میں آئندہ ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے عمائدین علاقہ سے صلاح مشورہ کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ حلقہ کے عوام نےمجھے کبھی مایوس نہیں کیا ، ہمیشہ میرا ساتھ دیا ، پی پی 10میرا وہ انتخابی حلقہ ہے جہاں سے میں 1985ء سے بھاری اکثریت سے جیت رہا ہوں ، ہمیشہ میں نے یہاں سے 20ہزارکی برتری سےکامیابی حاصل کی اور 2018ء کے آخری انتخابات میں 34ہزار کی برتری سے میں نے کامیابی حاصل کی تھی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...