اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں توڑ پھوڑ اور دفعہ144کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، فیصل جاوید، علی نواز اعوان اور شیخ رشید مقامی عدالت میں پیش ہوگئے۔ شاہ محمود قریشی پیش نہیں ہوئے، عمران خان،شہر یار آفریدی ، قاسم سوری کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کردی گئیں۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی جبکہ شاہ محمود قریشی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔شہر یار آفریدی کے ملک سے باہر اور قاسم سوری کے کوئٹہ میں ہونے کے باعث ان دونوں کی جانب سے بھی استثنیٰ کی درخواست عدالت میں دائر کی گئی۔سماعت میں وقفے کے بعد جب شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئے تو جج نے ریمارکس دئیے کہ شیخ رشید صاحب آپ تو صبح اٹھنے والے ہیں۔اس موقع پر شیخ رشید نے کہاکہ ڈائریکٹ 20گھنٹے سے زائد طویل فلائٹ سے عدالت آ رہا ہوں۔جج نے تحریک انصاف کے وکیل سے سوال کیا کہ باقی ملزمان کہاں ہیں؟تحریک انصاف کے وکیل نعیم پنجوتھا نے جواب دیاکہ پرویز خٹک، مراد سعید اور علی محمد خان آ رہے ہیں، جو اس وقت راستے میں ہیں۔جج نے وکیل کو ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جب سماعت کا وقت11بجے ہے تو سب کو ایک ساتھ لائیں۔عدالت نے دیگر ملزمان کے آنے تک ایک بار پھر سماعت میں وقفہ کر دیا۔مراد سعید اور پرویز خٹک بھی حاضری لگا کر کچہری سے روانہ ہوگئے جبکہ کیس کی سماعت4فروری تک ملتوی کردی گئی۔
لاہورلاہور بار ایسو سی ایشن نے اینٹی کرپشن حکام کے احاطہ عدالت اور وکلاکے اینٹی کرپشن کے دفاتر میں داخلے پر...
لاہور لاہور پولیس نے کرول وار گجرپورہ کے علاقے میں گھر کے سربراہ کے قتل کا مقدمہ مقتول کی بیوی، بیٹی اور بیٹے...
کراچی پاکستانی اسکواڈ نے بھارتی ویزےکے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے ورلڈ کپ سے قبل دبئی کا ٹور ملتوی کردیا۔...
نیو یارک امریکی وال سٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات مکمل ہونے پر بھارت کو عالمی سطح...
کراچی عافیہ موومنٹ کی چیئر پرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ23ستمبر امریکی عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین دن جب...
کراچی اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کا صرف مہینہ بتایا ہے تاریخ...
واشنگٹن امریکہ نے بھارت سے خالصتان تحریک کے رہنما دلیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرنے کا مطالبہ کر...
اسلام آباد سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار ذرائع...