اسلام آ باد(پی پی آ ئی) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اب نیب والا مذاق اور تماشا برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ شاہد خاقان عباسی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہمارے خلاف بے بنیاد مقدما ت بنائے گئے ہیں، مقدمات میں نیب کچھ ثابت نہیں کرسکا، 12،12سال سے مقدمات پر سماعت مکمل نہیں ہوتی، 4سال سے پوچھ رہا ہوں کہ ہمارا جرم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اب اپنا حساب بھی دیں، ہم نے تو 35سال کے اثاثے ،آمدن اور اخراجات کی تفصیل فراہم کی ہیں، اب نیب والا مذاق اور تماشا برداشت نہیں کیا جاسکتا۔دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کیس کا فیصلہ محفوظ ہو گیا ہے، شاہد خاقان عباسی نے عدالت میں موقف اپنایا کہ میرے خلاف سیاسی کیس بنایا گیا تھا، کسی گواہ نے میرے خلاف کچھ نہیں کہا، چار سال سے میری زندگی کیوں مشکل بنا رکھی ہے، لیگی رہنما نے استدعا کی کہ دائرہ اختیار نہیں بنتا تو کیس کو ختم کریں، چار سال پہلے گاڑی فروخت کی کیس کی وجہ سے ٹرانسفر نہ ہو سکی ہے۔
جوہانسبرگ جنوبی افریقہ کے3سابق کرکٹرز کو پولیس نے کرپشن کیس میں گرفتار کرلیا ۔جنوبی افریقہ کی پولیس کا اس...
غزہ فلسطین کے علاقے غزہ میں جاری خونریز لڑائی کے دوران پاورفل ویڈیو رپورٹنگ پر دو صحافیوں بلال الساباغ اور...
تھرپارکر سندھ کے علاقے تھرپارکر کے میں گھر سے ایک ہی خاندان کے5افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق مرنے...
تل ابیباسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے ایران کو جوہر ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کا اعلان کر دیا۔اسرائیلی...
پشاور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے میں نے درخواست کی...
اسلام آبادمسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ سیاسی لبادہ...
واناجنوبی وزیرستان لوئر میں تین روز کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا۔جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل شکئی کے علاقہ...
لندن حماس کے بارے میں آن لائن تبصرے پر بلگریو پلیس برائٹن کے رہائشی ایک 70سالہ شخص انتھونی گرین اسٹین پر...