میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے،شہباز گل

25 جنوری ، 2023

لاہو ر( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ان کے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کرنا ہے، وہ کہتے ہیں تو لڑیں گے ۔ لاہور ہائیکورٹ حفاظتی ضمانت کے کیس میں پیشی کے موقع پر شہباز گل نے میڈیا سے مختصر گفتگو کے دوران کہا کہ میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے، جو وہ کہتے ہیں وہ کرلیتے ہیں ۔ عمران خان کہیں گے الیکشن لڑنا ہے تو لڑ لینگے۔ انہوں نے کہا کہ میری تو ابھی خود ٹرانسفر پوسٹنگ چل رہی ہے ، ایک ایف آئی آر سے دوسری ایف آئی آر درج ہو رہی ہے ۔