لاہور (آئی این پی ) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کا مقصد ایجنڈے کے مطابق الیکشن کے نتائج حاصل کرنا ہے، پنجاب میں متنازع شخصیت کو نگران وزیر اعلیٰ لگایا گیا ہے، یہ سب کچھ منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے اور ہم اس سے غافل نہیں ہیں ،ہمارا اسمبلی واپس جانے کاکوئی ارادہ نہیں تھا، یہ ایسا قائد حزب اختلاف چاہتے ہیں جو انکے انگوٹھے کے نیچے ہو۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارا اسمبلی میں واپس جانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، یہ ایک ایسا قائد حزب اختلاف چاہتے ہیں جو ان کے انگوٹھے کے نیچے ہو، ان کا مقصد اپنے ایجنڈے کے مطابق الیکشن کے نتائج حاصل کرنا ہے، پنجاب میں بھی یہی ہو رہا ہے اور ان کا مرکز میں بھی ایسا ہی کرنے کا ارادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خیبر پختونخوا میں شفاف الیکشن چاہتے تھے، اپوزیشن نے نامناسب نام تجویز کیا، ابھی فیصلے کی سیاہی سوکھتی نہیں اور الیکشن کمیشن سے نوٹیفکیشن جاری ہو جاتا ہے، ان کی الیکشن کروانے کی نیت نہیں، یہ سو جتن کریں گے، سو بہانے تلاش کریں گے الیکشن نہ کروانے کے۔انہوں نے کہا کہ آئین کہتا ہے تحلیل کے ساتھ تاریخ بھی دی جانی چاہئے تھی، نہ پنجاب میں تاریخ دی گئی نہ خیبر پختونخوا میں تاریخ دی گئی، ہم اس کو قانونی طور پر چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...