سعودی عرب روں سال 20لاکھ سے زائد افراد کو حج کی اجازت دے گا

25 جنوری ، 2023

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب کے حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے کہا کہ سعودی عرب روں سال 20لاکھ سے زائد افراد کو حج کی اجازت دے گا، ہر قسم کے پاسپورٹ کے ساتھ عمرہ کیا جا سکتا ، خواتین کے لیے محرم کی شرط ختم کردی گئی۔ الجزائر کے ساتھ ایک سٹریٹیجک اجلاس کے دوران انھوں نے کہا کہ جمہوریہ الجزائر کے 41ہزار عازمین بھی فریضہ حج اداکریں گے ۔ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد کی خواہش ہے کہ حج کے تمام طریقہ کار کو آسان بنایا جائے اور ایسی قانون سازی کی جائے جو دنیا بھر میں مسلمانوں کی سب سے بڑی تعداد کو مقدس مقامات کی زیارت کے قابل بنائے۔