نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی سرکاری فنڈز کے بے جا استعمال پر پابندی

25 جنوری ، 2023

لاہور(پی پی آ ئی) نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کفایت شعاری کے لئے اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے سرکاری فنڈز کے بے جا استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ آفس میں کھانوں اور دعوتوں کو روک دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ آفس میں دوپہر کے کھانوں پر پابندی لگا دی گئی، وزیر اعلیٰ آفس آمد پر مہمانوں کو چائے اور بسکٹ پیش کیے جائیں گے۔ نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اپنے لئے کھانا اور چائے گھر سے منگوانے کی نئی روایت قائم کر دی، نگراں وزیراعلیٰ نے وزیراعلیٰ آفس میں افسران کو کفایت شعاری اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔مزید برآں نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی ذاتی اور اپنے سٹاف کے اخراجات بھی خود برداشت کریں گے، جبکہ وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات کو بھی خاطر خواہ کم کیا جائے گا۔