لاہور (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر وہنما و سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کے بیٹے بلخ شیر کھوسہ پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔پولیس کے مطابق مقدمہ زخمی وکیل سردار بلخ شیر کھوسہ کی مدعیت میں تھانہ مسلم ٹائون میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں کی تعداد دو اور عمریں 20سے 22سال کے لگ بھگ تھیں۔ حملہ آوروں نے گاڑی کا پیچھا کرکے ہم پر فائر کیا، جس سے گاڑی کا دائیں طرف کا شیشہ ٹوٹ گیا اور گولی بازو میں لگی۔ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلخ شیر کھوسہ کو والد کے سیاسی کیریئر کی وجہ سے پہلے بھی دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...