آصف زر داری اور بلاول کی بلخ شیر کھوسہ پر حملے کی مذمت

25 جنوری ، 2023

اسلام آباد (این این آئی) سابق صد آصف علی زر داری اور پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بلاول بھٹوزر داری نے سردار لطیف کھوسہ کے صاحبزادے پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بلخ شیر کھوسہ پر قاتلانہ حملے کے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے بلخ شیر کھوسہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور کہاکہ بلخ شیر کھوسہ پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔ ادھر سیکرٹری پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے بلخ شیر کھوسہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔