دشمن قوتیںقوم کے مستقبل سے کھیلنے کی کوشش میں ہیں،توصیف عباسی

25 جنوری ، 2023

اسلام آباد ( جنگ نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر کے ترجمان توصیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں انتشار اور نفرتیں پھیلا کر قوم کے مستقبل سے کھیلنے کی کوشش کر رہی ہیں۔اس سلسلے میں پڑھے لکھے نوجوانوں پر زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کیونکہ وہ اس ملک کا مستقبل ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا کہ اس وقت وزیراعظم آزادکشمیر خطہ کے اندر نظریاتی تخریب کاری کی مذموم کوششیں ناکام بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ حکومت آزاد کشمیر ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے اور جب تک منزل کا حصول نہیں ہوتا یہ سفر جاری رہے گا۔سردار تنویر الیاس خان کارکنوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ آزادکشمیر کے اندر نظریاتی اور فکری ہم آہنگی کے لیے کام کریں اور گھر گھر اتحاد ویکجہتی کا پیغام پہنچائیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے بھارت کے وزیراعظم کا مکرو ہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔