مظفرآباد:موبائل چھیننے والے گروہ کے 4کارندے گرفتار

25 جنوری ، 2023

مظفرآباد( نمائندہ جنگ)سٹی تھانہ پولیس نے شہریوں سے موبائل فون اور نقدی چھیننے والے گروہ کے 4کارندوں کو گرفتار کر کے مال ِمسروقہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس سٹی نے گزشتہ روز سرچ آپریشن کرتے ہوئے راہگیروں،رکشہ،ٹیکسی ڈرائیوروں کو ویران مقامات پر لے جاکر گن پوائنٹ،خنجر پر اور راہ چلتی خواتین سے موبائل، نقدی لوٹنے والے گروہ کے 4افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے۔میڈیا بریفنگ میں پولیس حکام نے ملزمان کے بارے میں بتایا کہ ذیشان امجد گڑھی دوپٹہ،ساجد حسین چناری جہلم ویلی، بلال تنویر گڑھی دوپٹہ،شاہزیب ولد میر شمریز دیولیاں سے تعلق رکھتے ہیں، جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔چاروں ملزمان نے نیا محلہ،سنگڑی میرا،ترکی چوک میں سرقہ بالجبر کی وارداتیں کی تھیں جس پر وہ پولیس کو مطلوب تھے۔گروہ کے مزید ممبران کوبے نقاب کرنے اور قانون کے شکنجے میں لانے کیلئےملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔