محتسب کی ہدایت پر شکایت کنندہ کی بطور لیکچرر فزکس تعیناتی

25 جنوری ، 2023

مظفرآباد ( نامہ نگار) محتسب آزاد جموں وکشمیر کی ہدایت پر یاسر ندیم کو لیکچرر فزکس تعینات کر دیا گیا ۔ یاسر ندیم تحصیل برنالہ ضلع بھمبر نے ادارہ محتسب میں شکایت دائر کی تھی کہ سال 2019 میں اسے جعلسازی کے بے بنیاد مقدمہ میں گرفتار کر کے ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ۔ ادارہ محتسب کی سطح سے مفصل تحقیقات کے بعد شکایت کنندہ کا مؤقف درست ثابت ہونے پر شکایت گزار ( یاسر ندیم )کو بطور لیکچرار فزکس بحال کئے جانے کے لئے ایجنسی کو ہدایت کی ۔