آزادکشمیر میں نجی گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام سالانہ مقابلہ ذہنی آزمائش

25 جنوری ، 2023

میرپور(نیوز ایجنسیاں)آزادکشمیر میں نجی گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام سالانہ مقابلہ ذہنی آزمائش کا انعقاد کیا گیا۔ ہر سال کی طرح امسال بھی ادارہ ہذا کے پرنسپل ملک محمد اشفاق کی محنت سے یہ مقابلے منعقد کروائے گئے جن میں طلباء وطالبات نے بھرپور حصہ لیا۔پرنسپل کا کہنا تھا کہ ان مقابلوں کا مقصد طلباء و طالبات کی امتحانات کی تیاری کے ساتھ ساتھ دیگر امتحانات کے متعلق لئے علمی آگہی و شعور اجاگر بیدار کرنا ہے ان مقابلے میں طلبہ کے تمام مضامین سے معروضی طرز کے سوالات پوچھے گئے جس پر طلبہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔