حکومت نایاب جانوروں کی بقاکیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گی ، وزیر جنگلات

25 جنوری ، 2023

مظفرآباد (آئی این پی) آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات چوہدری اکمل سرگالہ نے کہاہے کہ جنگلات کی وجہ سے تمام انسانیت کی بقا ہے جس میں جنگلی حیات بھی شامل ہے۔ حکومت نایاب جنگلی جانوروں کی بقاءکیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گی۔ میڈیا سے گفتگو میں اکمل سرگالہ نے کہا کہ عوام جنگلی حیات کی بقاءکیلئے عوام اپنا کردار اداکرئے محکمہ وائلڈلائف جنگلی حیات کے تحفظ کے لے سرگرم عمل ہے ۔رواں موسم میں نایاب جنگلی جانور خوراک کی تلاش میں آبادی کا رخ کرتے ہیں اور انسانوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ ان نایاب جنگلی جانوروں کی زندگیوں کو بچانے میں ہمارا ساتھ دیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ کے اہلکار پورے آزاد کشمیر میں جہاں جہاں جنگلی حیات پائی جاتی ہے ان کے تحفظ کے لے دن رات ایک کریں اور ان نایاب زندگیوں کو بچانے میں عوام کے ساتھ ملکر اپنا موثر کردار ادا کریں۔حکومت آزاد کشمیر میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے تحت جنگلات سیاحت اور جنگلی حیات کی حفاظت کے لے تمام وسائل برکارلارہی ہے۔ جنگلی حیات کے تحفظ اور اہمیت کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرینگے۔ جہاں کہیں کسی جنگلی جانور کی خبر ملے وہاں پہنچ کر اس کو بچائیں اوراگر کوئی شخص غیرقانونی شکار کی کوشش کرے اس کے خلاف کارروائی کریں۔ دنیا کے نایاب اور قیمتی جنگلی جانور آزادکشمیر میں پائے جاتے ہیں۔