کوٹلی تتہ پانی روڈ پر حادثہ، ڈپٹی کسٹوڈین فیملی سمیت زخمی

25 جنوری ، 2023

کوٹلی (نمائندہ جنگ) کوٹلی تتہ پانی روڈ پر گاڑی کے حادثہ میں ڈپٹی کسٹوڈین راجہ یاسین قیصر فیملی سمیت زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا کہ ڈپٹی کسٹوڈین راجہ یاسین قیصر فیملی کے ہمراہ کار پر آبائی گاؤں ساوڑ سے واپس کوٹلی جارہے تھے کہ پھگواڑی کے مقام پر کار حادثہ کا شکار ہو کر گہری گھائی میں جاگری ،معجزانہ طور معمولی چوٹیں آئیں ،فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی کردیا گیا گاڑی تباہ ہوگئی۔