کوٹلی ، بجلی بریک ڈاؤن کے بعد 12گھنٹہ کی لوڈ شیڈنگ کا اعلان

25 جنوری ، 2023

کوٹلی ( نمائندہ جنگ) کوٹلی میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے بعد 12گھنٹہ کی بجلی کی لؤڈ شیڈنگ کے اعلان پر عوام سراپا احتجاج بن گئے ۔تفصیلات کے مطابق کوٹلی میں گزشتہ تین روز سے بجلی کے کہیں کہیں گھنٹوں کے بریک ڈاؤن سے کاروبار زندگی مفلوج ہوگیا ۔تاجروں کا کاروبارٹھپ ہسپتالوں میں آپریشن نہ ہوسکے، شدید سردی میں عورتیں بچے بوڑھے مشکلات کا شکار تھے ،بجلی کا نظام بجال ہو نے کے ساتھ ہی محکمہ برقیات نے 12 گھنٹوں کی لؤڈ شیڈنگ کا اعلان کردیا محکمہ برقیات کے لؤڈ شیڈنگ شیڈول کہ مطابق ہر گھنٹہ بعد ایک گھنٹہ بجلی بند رہے گی ۔