اسلام آباد (جنگ نیوز، پی پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پارٹی ارکان کے مزید استعفے منظور کئے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سپیکر نے راجا ریاض کو بچانے کیلئے یہ اقدام کیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ محدود تعداد میں اسمبلی جانے کا مقصد راجا ریاض کو اپوزیشن لیڈرکے عہدے سے فارغ کرنا تھا، اس قومی اسمبلی کی کوئی نمائندہ حیثیت نہیں کہ اس میں واپس جائیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت شہباز حکومت 172 لوگوں کی حمایت کھو چکی ہے، امپورٹڈ وزیراعظم حکومت بچانے کےلیے لوٹوں پر انحصار کررہے ہیں جب کہ راجا ریاض کو بچانے کے لیے سپیکرکے اقدامات کے نتیجے میں 40 فیصد نشستیں خالی ہوچکی ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ملک انتخابات کے مزید قریب آگیا ہے، اس بحران کا واحد حل قومی انتخابات ہیں، حکومت کتنا عرصہ عوام سے کترائے گی،آخر فیصلہ لوگوں نے کرنا ہے اور فیصلہ ووٹ سے ہوگا۔ محدود تعداد میں اسمبلی جانے کا مقصد راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ کرنا تھا ورنہ اس قومی اسمبلی کی کو ئی نمائندہ حیثیت نہیں کہ اس میں واپس جائیں۔
بیجنگ چائنہ میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر چن ینگ لین نے کہا کہ چائنہ میٹرولوجیکل...
اوٹاوہ کینیڈا میں تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے بھارتی طلباء کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کرنے کی بجائے ملازمتیں...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا۔...
اسلام آبادتحریک انصاف کے رہنماء شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے اب تک باضابطہ شوکاز نوٹس ملا نہیں...
اسلام آباد پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پاکستان میں مذہبی آزادی کا...
اسلام آباد وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کاروباری برادری پر زور...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت منشیات کے جرائم میں ملوث اسیران...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا اہم برادر ہمسایہ ملک ہے اور...