جسٹس طارق مسعود کی سائفر سازش سے متعلق چمبر اپیلیں سننے سے معذرت

25 جنوری ، 2023

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس سردار طارق مسعود نے سائفر سازش سے متعلق چمبر اپیلیں سننے سے معذرت کرلی ۔سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس سردار طارق مسعود کو مبینہ امریکی سازش (سائفر(کے ذریعے عمران خان کی حکومت ہٹانے کی تحقیقات کیلئے چیمبر اپیلوں کی سماعت کرنا تھی۔جسٹس سردار طارق مسعود نے سائفر سازش سے متعلق چمبر اپیلیں سننے سے معذرت کرلی ہے۔سپریم کورٹ کے فاضل جج نے اپیلیں کسی دوسرے جج کے سامنے لگانے کے لئے معاملہ چیف جسٹس کو واپس بھجوادیا ہے۔