پاکستانی پاسپورٹ پربیرون ملک جانے والا افغان شہری ایئر پورٹ پر گرفتار

25 جنوری ، 2023

کراچی (آئی این پی ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستانی پاسپورٹ پر یو اے ای جانے والا افغان شہری کو ایئر پورٹ پر گرفتار کر لیا گیا ۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق کراچی انٹر نیشل ایئرپورٹ پر یو اے ای جانے والی ایک پرواز کے مسافروں کی معمول کے مطابق امیگریشن کلیئرنس ہورہی تھی۔ اس دوران ایک مسافر حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ حکام کا کہنا ہے کہ خان نامی مسافر نے جب امیگریشن حکام نے پوچھ گچھ کی تو وہ اپنی جائے پیدائش اور اپنےخاندان کے افراد کے حوالے سے بھی لاعلم تھا۔ ایف آئی اے امیگریشن حکام نے بتایا کہ مزید تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ وہ افغان شہری ہے، اور پاکستانی پاسپورٹ پر ملازمت کے لئے یو اے ای جارہا تھا۔ ملزم کو آف لوڈ کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔