خواتین انڈر19ورلڈ کپ پاکستان کو بدترین شکست

25 جنوری ، 2023

کراچی(نمائندہ جنگ) خواتین انڈر19ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو103رنز کی بدترین شکست دے دی۔پاکستانی ٹیم سات وکٹ پرصرف75رنز بناسکی۔قبل ازیںنیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے20اوورز میں سات وکٹ پر178رنز بنائے۔