قلعہ سیف اللہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار ٹریفک کی روانی میں خلل

25 جنوری ، 2023

قلعہ سیف اللہ (نامہ نگار) شہر میں تجاوزات کی بھرمار، ٹریفک کی روانی میں خلل، عوام کومشکلات کاسامنا، مین بازار کے تھڑوں پرسامان رکھ فروخت کرنے سے پیدل چلنابھی مشکل ہوگیا جنکشن چوک پر صورتحال زیادہ پریشان کن ہے عوامی حلقوں کی جانب سےصورتحال کانوٹس لینے کامطالبہ، رپورٹ کے مطابق شہر میں تجاوزات کی بھر مار ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑرہا ہے عوام کومشکلات کاسامناکرناپڑتا ہے مین بازار کے تھڑوں پرسامان رکھ فروخت کرنے سے پیدل چلنابھی مشکل ہوگیاہے جنکشن چوک پر صورتحال زیادہ پریشان کن ہے ان تجاوزات کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے جسکے باعث شہر میں پیدل چلنا بھی مشکل ہوگیاہے ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جنکشن چوک پر بھی یہی صورتحال ہے کوئی پوچھنے والا نہیں عوامی حلقوں نے کہاہےکہ دکان مالکان نے تھڑوں پر قبضہ کررکھا ہے ان پر سامان رکھ کر فروخت کرتے ہیں حالانکہ دکانوں کے آگے سامان رکھ فروخت کرنے کی قانون میں کوئی اجازت نہیں ہے کسی کو یہ حق نہیں کہ سڑکوں اورتھڑوں پر قبضہ کرکے شہریوں کے لیےمسائل اور مشکلات پیدا کرے ضلعی ا نتظا میہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی انہوں نے متعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ صورتحال کاسختی سے نوٹس لیاجائے۔