نوشکی: انتظامی افسروں کے لئے دفاتر کاعدم قیام، فرائض انجام دینے میں مشکلات

25 جنوری ، 2023

نوشکی (نامہ نگار) انتظامی افسروں کے لیے دفاتر کاعدم قیام، فرائض انجام دینے میں مشکلات، ڈپٹی کمشنر اوراسسٹنٹ کمشنر عارضی عمارتوں میں کام کرنے پر مجبور، دفاترکا قیام عمل میں نہ لانا سوالیہ نشان، مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے رپورٹ کے مطابق نوشکی میں انتظامی افسروں کے لیے دفاتر کاقیام اور عملے کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی ہے نوشکی کی آبادی تین لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل ہے روزانہ ہزاروں افراد اپنے مسائل کے سلسلے میں سرکاری افسراں کے پاس آتے ہیں سرکاری افسراں کیلیے دفاترکاقیام عمل میں نہیں لایاگیا ہے جس کی وجہ سے انہیں فرائض انجام دینے میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے نوشکی کو 1906سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی حیثیت حاصل ہے لیکن 116سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود ڈپٹی کمشنر کے لیے آفس کا قیام عمل میں نہ لانا سوالیہ نشان ہے ڈپٹی کمشنر کا آفس لوکل گورنمنٹ کی عمارت میں واقع ہےجبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اوراسسٹنٹ کمشنر کا آفس بھی لوکل گورنمنٹ کے احاطے میں ہے جس کی وجہ سے لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کو کمروں کی کمی کے باعث مشکلات اور دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے ۔