ہرنائی(نامہ نگار) کول مائینز ٹھیکیدارکمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالستار، ممبران ملک تیمورشاہ تا ر ن ، سیدامیراللہ،مہراللہ سنزرخیل، ملک محمد رضاء ترین، حاجی خدائے داد بھٹی، امان اللہ یوسفزئی، ملک نصیب ا للہ دمڑ،عبدالحمید تارن، احمد اللہ تارن،بابر رحیم تارن، عصمت اللہ تارن، رحمت اللہ تارن، حاجی امیر محمد تارن، حاجی نصیب اللہ ناصر، حاجی مراد خان تارن، امیر محمد تارن ودیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کول ضلع ہرنائی کے علاقہ خوست میں نو ماہ سے مائننگ بند پڑی ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ کول مائینز کمپنی اور ٹھیکیداروں کے درمیان معاملات کو مائننگ کے اصولوں کے مطابق نمٹایا جائے انہوں نے کہاکہ 11 جنوری2023 ء کو سیکورٹی اداروں نے ٹھیکداروں کواعتماد لئے بغیر جبری ٹیکس مسلط کیاجسے ہم تسلیم نہیں کرتے کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو سیکورٹی میسر نہیں جس کی واضح مثال دہشت گردوں کی جانب سے کوئلہ کانوں کو آگ لگانے کاواقعہ ہے کمپنی مالک کے ایماء پر ہمارے معزز ٹھیکیداران کو کیمپ میں بلا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں ٹھیکیدار ان کے خلاف کارروائیاں بندکی جائیں ورنہ احتجاج پر مجبورہونگے۔
اسلام آباد سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ امریکا حسب روایت پاکستان سے زیادہ اپنے مفادات کا...
کوئٹہ جمعیت بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ حکومت نے جمہوریت اورجمہوری نظام کو مفلوج...
کوئٹہصوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت ملک میں قانون کی...
اسلام آباد قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے اسپیشل سیکرٹری وزارت داخلہ وقاص علی محمود نے بدھ کو...
کراچی گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 1000 روپے فی تولہ کی کمی، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ...
برسلز امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی اور پرانی جنگیں ختم کرنے کے اعلان نے یورپ میں یوکرین کی جنگ...
ٹوکیو جاپان میں لکڑی سے بنایا گیا دنیا کا پہلا سیٹلائٹ خلاء کے لیے روانہ کر دیا۔کیوٹو یونیورسٹی اور ایک مقامی...
کوئٹہ بلو چستان حکومت نے سیکورٹی وجوہات کی بناء پر صوبائی الیکشن کمشنر سے پی بی 44کوئٹہ پر ری پولنگ ملتوی یا...