بیلہ:عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر حال میں مقدم رہے گا،قائمقام ایس ایس پی

25 جنوری ، 2023

بیلہ ( نامہ نگار ) قائمقام ایس ایس پی لسبیلہ اسرار احمد عمرانی نے کہا ہے کہ لسبیلہ کے روایتی امن پر آنچ نہیں آنے دیں گے عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر حال میں مقدم رہے گا اس کیلئے تمام تر دستیاب وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے یہ باتیں انہوں نے سینئر صحافیوں خدا بخش خاصخیلی ، شفیق چنہ ، عبدالغنی سومرو ، عبدالحمید شاہین چنہ ، جاوید لاسی اور عمران ساگر چنہ سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ کمزوری اورکوتاہی کے مرتکب افسران کو اسٹیشنوں سے فوری ہٹایاجائے گا انہوں نے کہا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں مجرم چاہے جتنا طاقتور ہو سزا سے نہیں بچ سکتا پولیس کو ہدایت کردی ہے کہ عوام کے ساتھ اخلاق اور پیار محبت سے پیش آئیں کیونکہ پولیس حاکم ہرگز نہیں بلکہ عوام کی خادم ہے میرے دروازے سب کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔