ڈی سی سبی کی زیر صدارت اجلاس ‘ سیکورٹی سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا

25 جنوری ، 2023

سبی(پ ر)ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جسمیں ایس ایس پی سبی محمد یوسف بھنگر،اسسٹنٹ کمشنر سبی علی شاہ عباسی سمیت پولیس اور لیویز افسران نے شرکت کی اجلاس میں سیکورٹی انتظامات سمیت مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر سبی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیویز اور پولیس اہلکار سنیپ چیکنگ سمیت سبی شہر کے داخلی و خارجی راستوں سے آنے جانے والی گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں کی تلاشی لیں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں انہوں نے کہا کہ بغیر رجسٹریشن اور لائسنس نہ رکھنے والوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے گی تمام لیویز اور پولیس اہلکار روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا عمل جاری رکھیں کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی جائے انکا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے شہری بھی اس ضمن میں پولیس اور لیویز فورس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔