مانجھی پور: سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کے خلاف شہریوں کا مظاہرہ

25 جنوری ، 2023

مانجھی پور(نامہ نگار) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور موبائل سروس کی بندش کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں سویڈن حکومت مردہ باد کے نعرے درج تھے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان مسئلہ او آئی سی کے پلیٹ فارم پر اٹھائے علاوہ ازیں مظاہرین نے موبائل نیٹ ورک کی ناقص سروس کے خلاف بھی نعرے بازی کی اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ موبائل نیٹ ورک سروس جلد بحال کی جائے۔