سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے‘ ٹی ایل پی بیلہ

25 جنوری ، 2023

بیلہ ( نامہ نگار ) تحریک لبیک پاکستان تحصیل بیلہ کے امیر حافظ رسول بخش نعیمی نے سید ماجد شاہ ، سید سکندر شاہ اور اسد اکبر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ، پورالی تقسیم گاہ کی فوری تعمیر اور علاقے میں بڑھتے ہوئے جرائم کا سدباب کیا جائے بصورت دیگر 3 فروری کو احتجاجاً قومی شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بلاک کی جائے گی۔