نوشکی: میر ولی محمد بادینی کالونی کا ٹرانسفارمرٹھیک کرایاجائے،سماجی رہنما

25 جنوری ، 2023

نوشکی (نامہ نگار) سماجی رہنما علی اکبر محمد صفدر مینگل فرید احمد مینگل نور احمد مینگل اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کہاہےکہ 20روز سے حاجی میر ولی محمد بادینی کالونی کا ٹرانسفارمر جل گیا ہے جس کی وجہ سے حلقہ کے باشندوں کو سردی میں انتہائی مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں کیسکوچیف کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیاکہ ٹرانسفارمر فوری طور پر درست کرکے بجلی بحال کی جائے۔