اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے مابین قرضہ پروگرام کو جلد سے جلد بحال کر نے کے حوالے سے منگل کو ورچوئل مذاکرات ہوئے ہیں ، ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے وفاقی سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کی سربراہی میں وفد نے مذاکرات کیے ، آئی ایم ایف کی طرف سے مشن چیف ناتھن پورٹر مذاکرات میں شریک ہوئے، آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ مختلف شعبوں پر ہونیوالی پیش رفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان نے حالیہ سیلاب سے ہونیوالے نقصان اور اخراجات سے متعلق بھی آئی ایم ایف ٹیم کو بتایا اور اصرار کیا کہ بورڈ جلد سے جلد پروگرام کو بحال کرنےکےلیے اقدامات کرے‘پاکستان نے دسمبر 2022تک کے زیادہ تر اہداف حاصل کر لیے ہیں جبکہ گیس ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ، مختلف شعبوں پر ٹیکس استثنیٰ کا خاتمہ کرنے اور نویں جائز ہ مذاکرات مکمل کرنےکےلیے تیار ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان نےآئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہےکہ بجلی اور گیس کےگردشی قرضہ کے خاتمے کےلیے جلد ہی بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گاتاہم اس میں ملک کے غریب طبقہ کو استثنیٰ دیا جائے گا، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کو بڑھایا جائے گا ، مختلف درآمدی اشیا پر فلڈ لیوی عائد کی جائے گی ‘پاکستان نے رواں سال کے لیے مقررہ کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف مکمل کرنےکی یقین دہانی کرائی ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نےگیس کی قیمتوں میں جلد اضافےکے فیصلے سے بھی آگاہ کیا، وفد نے بتایا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ یکم جولائی 2022 سے ہوگا، گیس کی قیمتوں میں اضافےکی منظوری جلد ہی کابینہ دےگی، گیس کے شعبےکا گردشی قرض بھی ختم کیا جارہا ہے، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ پاکستان روپےکی قدر میں کمی کو مصنوعی طریقے سے نہ روکے، بجلی پر سبسڈی بھی ختم کی جائے، ٹیکس کا جی ڈی پی تناسب بڑھانےکے لیے اقدامات کیے جائیں، مختلف شعبوں کو دیے گئے استثنیٰ بھی ختم کیے جائیں۔
کراچی نوازشریف نے کہا ہے کہ اگرنریندر مودی خودپاکستان کا دورہ کرتے تو یہ بہت بہتر ہوتا لیکن مجھے امید ہے کہ...
کوئٹہبلوچستان اسمبلی میں سابق صوبائی وزیر بلدیات سردار سرفراز ڈومکی کی وفات پر مشترکہ تعزیتی قرارداد منظور...
اسلام آباد متروکہ وقف املاک بورڈ چیئر مین کا عہدہ 17ماہ سے خالی ؛سائلین پر یشان ، انصاف فراہمی کا عمل رک گیا ،...
کراچی بھارت اور کینیڈا کے درمیان اُس وقت سفارتی کشیدگی بڑھ گئی جب کینیڈا نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے...
کراچیسابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مبینہ طور پر تیسری بار حملے کی کوشش ناکام ہو گئی۔خبرایجنسی کے مطابق شمالی...
لاہور 27فلسطینی میڈیکل کے طلبہ کا پہلا گروپ پاکستان پہنچ گیا۔فلسطینی میڈیکل کے طلبہ تعلیم کے حصول کے لئے...
اسلام آباد چینی وزیر اعظم لی چیانگ کو آج ایوان صدر کی خصوصی تقریب میں ملک کااعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے...
کوئٹہ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے صحافی صوبے کی خوبصورت اقدار اور روایات سے جڑے...