حکومت تعلیم دوست اقدامات کر رہی ہے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائیں گے، وزیراعلی بزنجو

25 جنوری ، 2023

کوئٹہ (خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ قوموں کی تعمیر و ترقی میں تعلیم کا کردار کلیدی ہے ،فلاحی مملکت کی تشکیل کے لئے تعلیم کا حصول ناگزیر ہے عالمی یوم تعلیم کی مناسبت سے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم دوست اقدامات کر رہی ہے صوبہ بھر میں نئے اسکول کالجز اور یونیورسٹیوں کے سب کیمپسز قائم کیے جا رہے ہیں اور صوبے کی جامعات کو گرانٹ ان ایڈ کی مد میں 2.5 ارب روپے کا اجراء کیا گیا ہے جبکہ کے اساتذہ کے ٹائم اسکیل اور اپ گریڈیشن کے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن پراجیکٹ کے 1493 کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقلی کے آرڈرزبھی جاری کیے ہیں،طلباء اور اساتذہ کو انکے تعلیمی اداروں میں آمدورفت کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں انٹرن اساتذہ کی بھرتی کا عمل جاری ہے اور صوبے میں دو گرلز کیڈٹ کالجز بھی قائم کئے گئے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم سب کو ایک پڑے لکھے معاشرے کی تشکیل کے لئے اجتماعی طور پر اپنا اہم کردار ادا کرنا ہے اور صوبے کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ہمیں یقین کامل ہے کہ پڑھے گا بلوچستان تو آگے بڑھےگا بلوچستان کیونکہ ترقی کا واحد زینہ تعلیم ہی ہے۔